برطانیہ اور یورپی یونین کشمیر پر بین الاقوامی کانفرنس بلائیں: لارڈز نذیر

ـ 27 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size

برمنگھم ( آن لائن ) تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لئے بھارت ظلم و جبر کا ہر حربہ استعمال کر چکا ہے لیکن اہل کشمیر کے جذبہ آزادی میں ذرا سی بھی کمی نہیں آئی۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک میں شہداءکا مقدس خون شامل ہے اور شہداءکی قبریں کشمیری قوم کو آزادی کی منزل کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو پاکستان سے گلا ہے کہ اس نے پرائی جنگ کو اپنی جنگ بنا لیا اور کشمیریوں کو تنہا چھوڑ دیا ۔ لارڈ نذیر احمد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان آج بھی مشرف کی کشمیر پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت ہندوستان اور پاکستان کے وزراءخارجہ کی حالیہ ملاقات میں کشمیر کا نام تک نہ لیاگیا۔ اس موقع پر انہوں نے تجویز پیش کیا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کو مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی کانفرنس طلب کرنی چاہیے۔ کانفرنس سے تحریک کشمیر یو کے کے صدر محمد غالب نے مختلف ممالک اور علاقوں سے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیراور پاکستان کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions