افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ صوبہ ہلمند میں ہونے والا راکٹ حملہ نیٹو نے کیا، جس میں باون شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

ـ 27 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ صوبہ ہلمند میں ہونے والا راکٹ حملہ نیٹو نے کیا، جس میں باون شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

افغان صدر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں ہونے والے راکٹ حملے میں نیٹو ملوث ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ راکٹ حملے میں بچوں اور عورتوں سمیت باون افغان شہری جاں بحق ہوئے۔ صدر کرزئی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ادھر نیٹو کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں عام شہریوں کے ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ راکٹ حملہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں جمعہ کے روز ہوا تھا، جس میں باون افغان شہری مارے گئے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions