ہلمند میں بہت بڑا آپریشن کرنے والے ہیں‘ یہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں : نیٹو کمانڈر

ـ 27 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (اے ایف پی) افغانستان کے صوبہ ہلمند کے علاقے میں حقیقی نیٹو افواج کے برطانوی کمانڈر میجر جنرل نک کارٹر نے کہا ہے کہ نیٹو افواج صوبہ ہلمند میں سب سے بڑا آپریشن کرنیوالی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں طالبان اس علاقے کو چھوڑنے پر مجبور ہوجائینگے جہاں اس وقت ان کا کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلمند میں عملاً حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں اور یہاں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔ اگر کوئی حکومت ہوتی ہے تو وہ اکثر طالبان کی ہوتی ہے۔ انہوں نے آپریشن کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بالعموم صوبے کے وسطی علاقوں کو ٹارگٹ کیا جائیگا جہاں برسوں سے کوئی حکومت نہیں۔ انہوں نے اس آپریشن کی نوعیت کے حوالے سے کہا کہ اس سے بہت زیادہ شدت کی لڑائی کا امکان بہت کم ہوگا کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ افغان ہمارا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions