چین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث بھارتی جنرل کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔

ـ 27 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
چین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث بھارتی جنرل کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی دفاعی حکام کا ایک اعلٰی سطح کا وفد ہرسال اگست میں چین کا دورہ کرتا ہے۔ تاہم اس بار چینی سفارتخانے نے وفد کے ساتھ جانیوالے بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس جسوال کوویزا دینے سے انکارکردیا ہے۔ چینی حکام نے جنرل جسوال کو ویزا نہ دینے کی وجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وریوں کو قراردیا ہے۔ بھارتی حکام نے جنرل جسوال کو ویزا دینے سے انکار کے بعد وفد کا دورہ چین منسوخ کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے۔ چین اس سے پہلے مقبوضہ کشمیر کے طلبہ کو بھارتی پاسپورٹ پر ویزا دینے سے بھی انکار کرچکا ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان ویزا ایشوز پر اس سے پہلے بھی متعدد بار کشیدگی پیدا ہوچکی ہے

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions