بغداد (اے ایف پی + ریڈیو مانیٹرنگ) عراق کے سابق صدر صدام حسین کے دست راست علی حسن المجید عرف ”کیمیکل علی“ کو پھانسی دے دی گئی۔ کیمیکل علی صدام حسین کے کزن تھے‘ کیمیکل علی کو سب سے زیادہ شہرت ایران عراق جنگ کے دوران ملی۔ ایران نے الزام لگایا تھا کہ عراق نے جنگ میں ایران کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تھے اور کیمیکل علی کی حکمت عملی کے باعث ایران کو ابتدا میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ کیمیکل علی پر 1988ءمیں کردوں پر زہریلی گیس پر مشتمل کیمیائی ہتیھار استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا جس کے نتیجہ میں اس وقت 182,000 کرد مارے گئے تھے۔ عراقی عدالتوں کی جانب سے سنائی گئی یہ چوتھی سزائے موت تھی جس پر عملدرآمد کر دیا گیا۔
بغداد (اے ایف پی) بغداد میں 3 ہوٹلوں کے باہر 3 بم دھماکوں میں 45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ پہلا دھماکہ شیرٹن ہوٹل کی پارکنگ میں جبکہ دوسرا بیبی لون ہوٹل اور تیسرا الحمرا ہوٹل کے باہر ہوا۔ بتایا جاتا ہے ان ہوٹلز میں زیادہ تر غیر ملکی صحافی قیام کرتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں سے آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں بھگدڑ مچ گئی‘ ہلاک شدگان اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
Post New Comment