بلیک واٹر نے افغانستان میں غیر قانونی ہتھیاروں کا استعمال کیا: امریکی سینٹ

ـ 26 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

واشنگٹن (آن لائن) امریکی بدنام زمانہ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے ملازمین پر افغانستان میں غیر قانونی ہتھیاروں کے بے دریغ استعمال کے الزامات سامنے آئے ہیں یہ بات امریکی سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی تحقیقات میں سامنے آئی ہے جس کے مطابق یہ انکشاف ہوا ہے کہ امریکی فوج نے افغانستان میں بلیک واٹر کی سرگرمیوں پر آنکھیں بند کر رکھی تھیں اور سکیورٹی کمپنی کے ملازمین کو منظوری کے بغیر ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت حاصل تھی۔ کمیٹی چیئرمین سینیٹر کارل لیون کا کہنا ہے کہ بلیک واٹر افغانستان میں بغیر کسی نگرانی کے کام کرتی رہی ہے اور غیر قانونی ہتھیاروں کے بے دریغ استعمال سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ متنازعہ بلیک واٹر میں شامل کچھ گارڈز نشے کے عادی ہیں اور ان کا سنگین مجرمانہ ریکارڈ ہے‘ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بلیک واٹر ملازمین یہ ہتھیار امریکی فوج کے زیر کنٹرول ذخائر سے حاصل کرتے رہے ہیں۔
امریکی سینٹ

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions