افغانستان : بم دھماکوں‘ جھڑپوں میں 5 امریکی فوجی ہلاک‘ 2 اغوائ‘ 50 طالبان شہید

ـ 25 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size

کابل (اے ایف پی) افغانستان میں بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 5 امریکی فوجی ہلاک، 2 اغوا اور 50 طالبان شہید ہو گئے۔ جنوبی علاقے میں 2 بم دھماکوں میں 5 امریکی فوجی مارے گئے۔ افغان حکام کے مطابق صوبہ نورستان میں پاکستانی سرحد سے متصل ضلع برگمٹال پر طالبان نے گذشتہ روز تین اطراف سے حملہ کیا۔ علاقے میں اب تک شدید لڑائی جاری ہے۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی میں نیٹو فضائیہ سے بھی مدد طلب کی گئی۔ لڑائی میں طالبان کمانڈر ملا ممتازاللہ سمیت 50 طالبان کو شہید کیا ہے جبکہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ برگمٹال کی تین چوکیوں پر قبضہ کر کے 8 افغان پولیس ہلاک کئے۔ ادھر صوبہ لوگر کے ضلع چرخ میں صبح لاپتہ ہونے والے دو امریکی فوجیوں کو طالبان نے اغوا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان ترجمان کے مطابق بہت جلد دونوں امریکیوں کی ویڈیو جاری کر دی جائے گی۔ دریں اثناءخوست میں مسجد میں بم دھماکے سے الیکشن کا ایک امیدوار ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions