برطانوی فوجیوں کو ہلمند سے قندھار بھیجا جائے یا نہیں؟ گورڈن براﺅن کشمکش کا شکار ہو گئے

ـ 25 اپریل ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (ثناءنیوز ) امریکہ نے طالبان کے خلاف آپریشن کے لےے برطانوی فوجےوں کو ہلمند سے قندھار بھےجنے کے لےے دباو بڑھا دےا ہے ۔ وزےر اعظم گورڈن براو ن کے لےے فےصلہ کرنا مشکل ہوگےا ۔ برطانوی اخبار کے مطابق افغانستان مےں امرےکی فوج کے کمانڈر جنرل مےک کرسٹل اور دےگر اہم کمانڈروں نے ہلمند مےں تعےنات برطانوی فوجےوں کو قندھار منتقل کرنے کے لےے اقدامات کئے ہےں ۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے برطانےہ مےں اےک تنازعہ کھڑا ہو جائے گا کےونکہ ہلمند مےں طالبان کے حملوں مےں 252 سے زائد برطانوی فوجی مارے جا چکے ہےں اور اب قندھار مےں طالبان کے خلاف مجوزہ آپرےشن مےں برطانوی فوجےوں کو استعمال کر نے سے برطانوی عوام کا متوقع رد عمل سامنے آ سکتا ہے ۔ اعلیٰ برطانوی افسر نے اخبار کو بتاےا کہ فوجےوں کو قندھار بھےجنے سے انکار پر امرےکی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا اور برطانوی وزےر اعظم کے لےے ےہ مشکل فےصلہ ہوگا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions