فلسطینی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کے امدادی بحری جہازوں کوروکنے کی دھمکی دے کر ثابت کردیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ابھی تک جاری ہے ۔

ـ 24 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size
فلسطینی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کے امدادی بحری جہازوں کوروکنے کی دھمکی دے کر ثابت کردیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ابھی تک جاری ہے ۔

حماس کے ترجمان سمیع ابو زہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کے دباؤ اور زبردست تنقید کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ بدستور جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک کی طرف سے لبنان کے امدادی بحری جہازوں کو روکنے کی دھمکی  نے واضح کردیا ہے کہ غزہ اب بھی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیلی دھمکیوں سے غزہ کیلئے امداد بھیجنے والوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔  اسرائیل نے فریڈم فلوٹیلا کے واقعہ کے بعد سے کسی امدادی قافلے کوغزہ جانے کی اجازت نہیں دی۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions