جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی خاتون کی رہائی کیلئے سابق امریکی صدرجمی کارٹر شمالی کوریا جائیں گے۔

ـ 24 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی خاتون کی رہائی کیلئے سابق امریکی صدرجمی کارٹر شمالی کوریا جائیں گے۔

امریکی شہری ایجالون ماہلی گومز کو شمالی کوریا کی ایک عدالت نے رواں سال اپریل میں آٹھ سال کی قیدِ بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ ان پر شمالی کوریا میں غیرقانونی طور پر داخلے اور جاسوسی کے الزامات ہیں۔ ادھر امریکہ میں ماہلی گومزکی رہائی کیلئےکوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلےمیں سابق امریکی صدر جمی کارٹر شمالی کوریا جائیں گے۔ ان کا یہ دورہ نجی نوعیت کا ہوگا، جس میں وہ ایک عام امریکی شہری کی حیثیت سے شمالی کوریا کے حکام سے ملاقات کریں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جمی کارٹر کے دورے سے امریکی شہری کی رہائی کے علاوہ جنوبی اورشمالی کوریا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions