چندی گڑھ (اے پی پی) بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سکھ علیحدگی پسند خالصتان کے نام سے علیحدہ وطن کیلئے ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں جس کے پیش نظر ریاست پنجاب میں سیاسی رہنماﺅں اور اہم تنصیبات کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خالصتان تحریک سے وابستہ سکھ علیحدگی پسند دوبارہ سرگرم ہو گئے ہیں جس کے باعث حکام نے سیکورٹی اداروں کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق سکھ علیحدگی پسند مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل سمیت کئی سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یاد رہے سکھ علیحدگی پسند آزاد خالصتان کیلئے برسوں سے برسر پیکار ہیں اور 1980ءکی دہائی میں خالصتان تحریک کو عروج حاصل تھا جسے بھارتی فوج اور پولیس نے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے ذریعے دبانے کیلئے ہزاروں سکھوں کا قتل عام کیا تھا۔ مشرقی پنجاب میں 1980ءاور 1990ءکی دہائی میں بھارت کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھی صدائے احتجاج بلند کیا تھا۔
Post New Comment