قاہرہ میں یہودی عبادت گاہ پر بموں سے حملہ‘ عمارت کو شدید نقصان

ـ 22 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

قاہرہ (اے پی پی) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں نامعلوم مسلح افراد نے یہودی عبادت گاہ پر دیسی ساختہ بموں سے حملہ کیا ہے، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مصری پولیس حکام کے مطابق ایک نامعلوم شخص جس نے سوٹ کیس اٹھا رکھا تھا یہودی عبادت گاہ کے قریب ہوٹل میں داخل ہوا تاہم سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے چیکنگ کیلئے روکے جانے پر مذکورہ شخص نے اپنا سوٹ کیس ہوٹل کی کھڑکی سے یہودی عبادت گاہ میں پھینک دیا جو دھماکے سے پھٹ گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن عبادت گاہ کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کے مطابق سوٹ کیس میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد تھا۔ دھماکے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پا لیا گیا۔ مشتبہ شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واضح رہے کہ مصر میں یہ یہودیوں کی بڑی عبادت گاہ ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions