ایران نے ایٹم بم بنانے کیلئے درکار افزودہ یورینیئم حاصل کر لی : عالمی ادارہ

ـ 22 فروری ، 2009
  • Adjust Font Size

ویانا (اے ایف پی) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایٹم بم بنانے کیلئے درکار افزودہ یورینیئم حاصل کر لیا ہے۔ ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ یورینیئم افزودگی کے حوالے سے ایران مسلسل اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے انحراف کر رہا ہے۔ آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو عسکری طاقت میں تبدیل کرنے کے حوالے سے عالمی برادری کے خدشات کو دور نہیں کر رہا ہے۔ ایجنسی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے یورینیئم افزودگی پروگرام پر توجہ دے۔ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران کو یورینیئم کی افزودگی کی مقدار میں کمی کر دینی چاہئے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions