سڈنی+ کابل (اے ایف پی) افغانستان میں بم دھماکے اور جھڑپوں میں 4 اتحادی فوجی ہلاک، 6 طالبان اور 2 بچوں سمیت ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ بم دھماکے کے نتیجے میں دو آسٹریلوی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد مرنے والے آسٹریلوی فوجیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ یہ فوجی گشت پر تھے کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب طالبان کے ساتھ جھڑپ میں 2 غیر ملکی فوجی ہلاک جبکہ دو بچوں سمیت ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ مرنے والے فوجی کی شناخت نہیں بتائی گئی۔ دو بچے صوبہ فرح میں ہونے والی ایک جھڑپ میں حادثاتی طور پر مارے گئے۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے طالبان کیخلاف آپریشن میں 6 طالبان شہید ہوئے جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ہلمند میں پولیس سٹیشن میں6اہلکاروں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
Post New Comment