اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے قونصلر برائن ڈی ہنٹ اور الطاف حسین کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں سیلاب اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لئے عالمی برادری کو پاکستان کی بھرپور مدد کرنی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام موجود ہوتا تو عوامی نمائندے سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کرسکتے تھے اور لوگوں کو زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکتا تھا۔ الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے، مغربی ممالک کو پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے۔ اس موقع پر برائن ڈی ہنٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دے گا، اور سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
Post New Comment