آسٹریلیا میں کل ہونے والےعام انتخابات میں ایوان نمائندگان کی ایک سو پچاس اورسینٹ کی چھہتر نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد آسٹریلوی شہری حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات میں لیبر اور کنزرویٹو پارٹیز کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ دوسری جانب سنگاپورمیں مقیم آسٹریلوی شہریوں نے ووٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ سنگاپورمیں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنرکے مطابق چار ہزارسے زائد آسٹریلوی شہری ووٹنگ میں حصہ لیں گے
Post New Comment