عراق سے امریکی فوج کا آخری لڑاکا دستہ بھی وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگیا

ـ 19 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
عراق سے امریکی فوج کا آخری لڑاکا دستہ بھی وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگیا

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکہ کی فوج گزشتہ سات سال سے عراق میں موجود تھی۔ میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ عراق سےامریکی فوج کا آخری جنگجو دستہ عراق کو چھوڑ کر کویت منتقل ہو گیا ہے جہاں سے اسے واپس امریکہ روانہ کردیا جائے گا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اب بھی عراق میں پچاس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جوعراقی افواج اورپولیس کی تربیت جاری رکھیں گے۔امریکی صدرباراک اوباما نے عراق سے امریکی فوج کےانخلاء کی ڈیڈ لائن اکتیس اگست دوہزاردس مقرر کی تھی۔ واضح رہے کہ عراق میں جنگ کے دوران اب تک چارہزارچار انیس امریکی فوجی ہلاک ہوئےہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions