الطاف حسین نے برطانیہ میں کروڑوں روپے کی جائےداد بنا لی : لندن کے جریدے کا دعویٰ

ـ 18 نومبر ، 2009
  • Adjust Font Size

لندن (آصف محمود سے) لندن سے شائع ہونے والے ہفت روزہ ایشیئن جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن میں لاکھوں پا¶نڈ (کروڑوں روپے) کی جائےداد بنا رکھی ہے‘ اس رپورٹ کے مطابق الطاف حسین کا صرف ایک گھر جو مل ہل ایریا میں واقع ہے‘ وہ دس لاکھ پا¶نڈ (13 کروڑ روپے) سے زائد کا ہے‘ اس کی 24 گھنٹے کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے‘ تربیت یافتہ سکیورٹی اہلکار اس کی حفاظت پر مامور ہیں۔ جریدہ کے مطابق یہاں اہم شخصیات روزانہ آتی جاتی ہیں۔ لندن کے علاقے 57-58 الزبتھ ہا¶س ایج ویئر (EDGWARE) میں ایم کیو ایم کا عظیم الشان سیکرٹریٹ اور بہت بڑا مکان سنٹرل لندن میں ہے‘ جس کے مالک الطاف حسین کے بھائی محمد اقبال ہیں۔ جریدہ کے مطابق الطاف حسین اور ان کی جماعت پر ہمیشہ غیر قانونی طریقوں سے دولت اکٹھی کرنے کے الزامات لگتے رہتے ہیں‘ الطاف حسین نے 1992ءمیں ہونے والے فوجی آپریشن کے بعد برطانیہ میں سیاسی پناہ لے لی تھی اور وہ برطانوی شہری بن گئے۔ الطاف حسین نے سیاسی کیریئر کے دوران یہ کہا ہے کہ ان کے پاس کراچی میں ایک موٹر سائیکل اور ایک چھوٹا سا گھر ہے۔ رپوٹ کے مطابق الطاف حسین کے موجودہ ذریعہ آمدن کا کسی کو علم نہیں‘ ان کا کراچی والا گھر آج کل پارٹی کا ہیڈ کوارٹر ہے۔
الطاف جائےداد

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions