بغداد (ریڈیو نیوز) سابق عراقی صدر صدام حسین کے قریبی ساتھی علی حسن المجید عرف کیمیکل علی کو عدالت نے چوتھے مقدمے میں سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔ کیمیکل علی پر ملبجہ گاﺅں میں کردوں کیخلاف زہریلی گیس استعمال کرنے کا الزام تھا۔ 1988ءمیں زہریلی گیس سے 5 ہزار کرد ہلاک ہوئے تھے۔ بغداد میں اعلیٰ عدالتی ٹربیونل نے جرم ثابت ہونے پر کیمیکل علی کو پھانسی کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ انہیں کردوں کی نسل کشی‘ جنگی جرائم اور صدر سٹی میں درجنوں افراد کو قتل کرنے کے الزام میں تین مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی جاچکی ہے۔
Post New Comment