فلپائن میں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے  اکتالیس افراد ہلاک اور چھ شدید زخمی ہو گئے

ـ 18 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
فلپائن میں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے  اکتالیس افراد ہلاک اور چھ شدید زخمی ہو گئے

پولیس حکام  کے مطابق دارالحکومت منیلا سے دو سو کلو میٹر دور پہاڑی  تفریحی مقام بگیو سے روانگی کے تھوڑی ہی دیر بعد مسافر بس کی بریکس فیل ہوگئیں جس سے وہ گہری کھائی میں جا گری ۔ حادثے کے وقت بس میں سینتالیس افراد سوار تھے ۔ اب تک اکتالیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ چھ کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔ امدادی کارکنوں نے چھ افراد کو شدید زخمی حالت میں بس سے نکالا ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions