لندن (آصف محمود سے) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایسے ملک کے وزیر خارجہ ہیں جہاں پر رہنے والے دو ملین مسلمانوں نے اس ملک کی سیاست‘ کاروبار اور ڈپلومیسی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ عید الفطر کے موقع پر مسلمان کمیونٹی کے نام برطانوی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں ڈیوڈ ملی بینڈ کا کہنا تھا کہ اس وقت برطانیہ سمیت دیگر ملکوں کو مسلم اکثریتی ممالک کے ساتھ نئے اتحاد بنانے کیلئے پرانے کئے گئے وعدوں کو نسل‘ مذہب اور علاقوں سے بالاتر ہو کر نبھانا ہو گا۔ انہوں نے برطانیہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔
Post New Comment