اوباما کا کرزئی کو فون‘ طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

ـ 17 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

کابل (ا ے ایف پی) امریکی صدر اوباما اور افغان ہم منصب حامد کرزئی میں ٹیلیفونک رابطے میں افغانستان میں طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ افغان صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں صدور نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی ہم منصب پر واضح کیا کہ وہ پاکستان، بھارت یا امریکا اور ایران کو اپنے ملک میں پراکسی وار لڑنے نہیں دینگے۔ اوباما اور حامد کرزئی نے دو طرفہ تعاون بڑھانے، سیکورٹی فورسز کو مضبوط، کرپشن کو ختم کرنے اور ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے انتظامات پر بھی بات چیت کی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions