فارن پالیسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ صدر باراک اوبامہ کے افغانستان سے فوجی انخلاء کے منصوبے میں تبدیلی نہیں کی جا رہی ۔ امریکی وزیردفاع نے کہا کہ جولائی دو ہزار گیارہ میں فوجی انخلاء شروع کرنے کا فیصلہ حتمی ہے ۔ رابرٹ گیٹس نے بتایا کہ وہ اگلے سال عہدہ بھی چھوڑنا چاہتے ہیں ۔ افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگلے سال انخلاء شروع کرنے کا منصوبہ حتمی نہیں ہے بلکہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق اوبامہ انتظامیہ اور فوجی حکام کے درمیان افغانستان سے انخلاء کے حوالے سے شدید اختلافات پائے جاتے ہیں ۔
Post New Comment