صدارتی انتخابات میں محمود احمدی نژاد کی کامیابی کے خلاف اصلاح پسندروں کے مظاہرے جاری۔ اصلاح پسند تنظیموں کے درجنوں کارکن اور رہنما گرفتار

ـ 15 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

تہران (اے ایف پی) ایران میں صدارتی انتخابات میں محمود احمدی نژاد کی کامیابی کے خلاف اصلاح پسندروں کے مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس نے اصلاح پسند تنظیموں کے درجنوں کارکن اور رہنما گرفتار کر لئے ہیں جن میں سابق صدر محمد خاتمی کے بھائی بھی شامل ہیں صدارتی امیدوار امیر حسین موسوی اور مہدی کروبی کو بھی گھروں پر نظر بند کرنے کی اطلاعات ہیں ایران کے سابق نائب صدر محمد علی نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ سو سے زائد کارکنوں اور رہنمائوں کو گزشتہ رات گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں گرفتار افراد میں زیادہ تر کا تعلق ایران کی سب سے بڑی اصلاح پسند جماعت مشارکت سے ہے اور ان میں سابق صدر محمد خاتمی کے بھائی محمد رضا خاتمی بھی شامل ہیں تہران یونی ورسٹی میں ممکنہ مظاہروں کو روکنے کیلئے پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے جبکہ متعدد صحافیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایران کے صدارتی انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے والے امیدوار میرحسین موسوی نے باضابطہ طورپر انتخابات کے نتائج کے خلاف اپیل کردی۔ادھر ا مریکہ نے ایرانی صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ یورپی یونین نے ایران کے صدارتی انتخابات کو متازع قرار دیئے جانے اور اس کے بعد ہونے والے پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اونٹاریو میں اپنے کینیڈین ہم منصب کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدارتی انتخابات میں صدر احمدی نژاد کی دوبارہ کامیابی کو مسترد کر دیا ہے۔ جبکہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے ملک کے حالیہ صدارتی انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شفافیت پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا۔ اتوار کویہاں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب ایرانی صدر نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی کے بعد غیرملکی میڈیا نے ایران کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ اور نفسیاتی جنگ شروع کر دی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions