کابل : آپریشن‘ بم دھماکوں میں 20 طالبان شہید‘ 5 نیٹو فوجی ہلاک

ـ 15 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

کابل (اے ایف پی) صوبہ پکتیا کے ضلع زدران میں اتحادی فوج کے آپریشن میں 20 سے زائد طالبان شہید ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں پاکستانی‘ عرب اور چیچن مجاہدین بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں مختلف بم دھماکوں اور فائرنگ میں ایک امریکی اور ایک آسٹریلوی دو برطانوی فوجی ہلاک ہوگئے۔ جنوبی افغانستان میں طالبان ساتھ لڑائی میں دو برطانوی فوجی مارے گئے۔ ادھر برطانوی وزارت دفاع کے مطابق ایک اور برطانوی فوجی جس کو شدید زخمی حالت میں افغانستان سے برطانیہ منتقل کیا گیا، جانبر نہ ہو سکا ۔ دریںاثناءآسٹریلیا نے افغانستان میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ بیان کے مطابق آسٹریلوی کمانڈو خصوصی فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہوا ہے۔ امریکی طیاروں نے صوبہ ہلمند میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مضافاتی علاقے میں متعدد مکان تباہ ہو گئے جس سے 8 شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ۔ایرانی ٹی وی نے حملے کی مزید تفصیل نہیں بتائی ۔ افغانستان میں نیٹو فورسز کی کارروائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جس سے عام شہریوں میں اتحادی افواج کے خلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions