ویڈیو میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے سربراہ مغوی جان سولیکی نے اپنے مختصر پیغام میں کہا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور اچھا محسوس نہیں کر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ فوری اقدامات کرے اور اغوا کاروں کے مطالبات تسلیم کر لئے جائیں۔ ویڈیو میں جان سولیکی کی آنکھوں پر سفید پٹی بندھی ہوئی ہے۔ بی ایل یو ایف نے ایک خط بھی جاری کیا ہے جس میں ایک سو اکتالیس خواتین کی رہائی، چھ ہزار افراد کی بازیابی اور بلوچ قومی مسئلے کو جنیوا کنونشن کے مطابق حل کرنے کے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ اقوام متحدہ کے مغوی اہلکار کو قتل کر دیں گے۔
Post New Comment