ہلمند : طالبان کے حملے میں 2 ہیلی کاپٹر تباہ‘ 55 نیٹو فوجی ہلاک

ـ 13 مئی ، 2010
  • Adjust Font Size

ہلمند (اے ایف پی) طالبان ترجمان قاری یوسف نے کہا ہے کہ افغان صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں طالبان نے نیٹو فوج کے 2 ہیلی کاپٹر مار گرائے جس کے نتیجے میں 55 غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ ادھر نیٹو فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک ہیلی کاپٹر نے طالبان کے حملے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ کی جسے بعد میں اتحادی فوجیوں نے خود ہی تباہ کر دیا تاکہ حملہ آور اسے استعمال نہ کر سکیں۔ ادھر قندھار میں بم دھماکے سے ایک نیٹو فوجی ہلاک ہو گیا‘ ہلاک ہونے والے فوجی کی قومیت نہیں بتائی گئی۔ دریں اثناء قندھار میں طالبان نے جیل کے ایک افسر کو ہلاک کر دیا۔ موٹرسائیکلوں پر سوار افراد نے نبی گل کو اس وقت گولیاں مار دیں جب وہ کام پر جا رہے تھے۔ قندھار ہی میں ایک پولیس گاڑی کے نزدیک ایک بم پھٹا جس سے کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔ طالبان نے اس دھماکے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ امریکی فوجی افسروں نے خبردار کیا کہ قندھار اور گردونواح میں تشدد میں اضافہ ہو گا۔ یہ اس کارروائی کے توڑ کے لئے کیا جا رہا ہے جو طالبان کو ان کے اس گڑھ سے نکالنے کے لئے امریکہ کرنے والا ہے۔ رومانیہ کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز جنوبی افغانستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ان کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions