ہلمند میں آپریشن‘ متعدد طالبان شہید‘ کیمپ پر خودکش حملہ‘ 2 امریکی فوجی ہلاک‘ کئی زخمی

ـ 13 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کابل (اے ایف پی) صوبہ پکتیا میں افغان اور اتحادی فوج نے مشترکہ آپریشن کے دوران متعدد طالبان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرچ آپریشن پکتیا کے دارالحکومت گردیز میں ایک رہائشی عمارت میں کیا گیا۔ جھڑپ میں متعدد طالبان شہید کرنے کے بعد جب عمارت کی تلاشی لی گئی تو ایک کمرے سے تین خواتین کی ہاتھ پا¶ں بندھی لاشیں ملیں۔ نیٹو حکام کے مطابق اسی کمپا¶نڈ سے متعدد خواتین اور بچوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ اتحادی فوج نے انتباہ کیا ہے کہ کوئی شخص شدت پسند طالبان کو پناہ نہ دے۔ نیٹو فوج افغانستان کے جنوبی علاقے مرجاہ میں بڑے آپریشن سے پہلے محدود پمیانے پر خفیہ کارروائی کر رہی ہے تاکہ آپریشن شروع کرنے کے بعد کسی بڑی مزاحمت سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب مشرقی افغانستان کے ضلع ڈانڈاو پٹھان میں بارڈر پولیس کی وردی میں ملبوس خودکش حملہ آور نے امریکی فوجی اڈے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت داخلہ نے کہا مرجاہ میں آپریشن میں عام شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ طالبان نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions