ہلمند میں جھڑپیں‘ 18 طالبان شہید‘ 2 امریکی فوجی ہلاک

ـ 12 مئی ، 2010
  • Adjust Font Size

کابل (اے ایف پی ) افغان و اتحادی افواج نے ہلمند مےں جھڑپوں کے دوران 18طالبان کو شہید اور 6کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، دو امریکی فوجی بھی مارے گئے، ادھر امریکی فوج کی قندھارمیں طالبان کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ ادھر افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل وینے شنکس نے جنوبی افغانستان میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ترجمان نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ دوسری جانب افغان سرحدی پولیس جنرل عبدالرازق خان نے بتایا کہ افغان صوبہ قندھار میں طالبان کے خلاف آپریشن مئی کے آخر تک شروع ہوجائے گا اور اس حوالے سے امریکی فوج کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ نیٹو فورسز نے پاکستانی سرحد کیساتھ مزید چوکیاں قائم کردی ہیں اور افغان سرحدی شہر سپین بولدک سے قندھار جانے والی اہم شاہراہ پر چیکنگ کا کنٹرول نیٹو فورسز نے سنبھال کر شاہراہ پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions