بغداد : امریکی فوجی نے 5 ساتھیوں کو ہلاک کردیا ‘ عراقی پولیس سربراہ قتل

ـ 12 مئی ، 2009
  • Adjust Font Size

بغداد +واشنگٹن (اے ایف پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر امریکی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے پانچ امریکی ساتھی فوجیوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔ واشنگٹن سے پینٹاگان کے اعلی فوجی حکام نے بتایا کہ بغداد کے کیمپ لبرٹی فوجی اڈے پر امریکی فوج نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہاں موجود پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو پیش آیا۔ فوجی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گی ہیں۔ کیمپ لبرٹی بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک قائم ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ محکمہ دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ملزم مسلسل ڈیوٹی کے باعث ذہنی دبائو کا شکار تھا اور اس نے غصے میں آ کر فائرنگ کر دی۔ دریں اثنا صدر اوباما نے کہا کہ انہیں عراق میں امریکی فوجی کے ہاتھوں 5 فوجیوں کی ہلاکت پر صدمہ ہوا ہے۔ عراق میں مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 4292ہے۔ ادھر بصرہ میں بم دھماکے سے ایک امریکی فوجی بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ دریں اثناء بغداد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک اور پولیس سربراہ عبدالحسن محسن کو قتل کر دیا ہے۔ موصل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔
عراق

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions