بلیک واٹر کے ارکان 7 روز کے اندر عراق سے نکل جائیں گے : عراقی وزیر داخلہ

ـ 12 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

بغداد ( اے پی پی+آن لائن ) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں موجود امریکی نجی سیکیورٹی فرم بلیک واٹر کے سینکڑوں اہلکار سات دن کے اندر ملک چھوڑ د یں گے۔ بصورت دیگر ان کے ویزے منسوخ کرکے پاسپورٹ ضبط کرلئے جائیں گے اور ان کے خلاف ضابطہ کی تحت کارروائی کی جائے گی۔جمعرات کو عراقی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم امریکی عدالت کی طرف سے 17عراقی شہریوں کی ہلاکت میں ملوث 5بلیک واٹر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ خارج کئے جانے کے بعد دیا گیا ۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس واقعہ کے وقت عراق میں بلیک واٹر کےلئے 250سے زائد کنٹریکٹرز کام کررہے تھے انہوں نے کہا کہ بلیک واٹر سیکورٹی کے نام پر عراق سے اربوں ڈالر لیتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں فائدے کی بجائے الٹا نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions