ہلمند : اتحادی فورسز اور طالبان میں گھمسان کی لڑائی‘ کوبرا ہیلی کاپٹروں سے بمباری

ـ 12 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کابل (آن لائن)جنوبی افغانستان میں امریکی ،افغان و نیٹو فورسز نے طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کاآغاز کر دیا ہے جہاں فریقین کے مابین گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے۔ دوسری جانب شمالی افغانستان میں سخت سردی کے باعث 23 طالبان کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہی۔ ایرانی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ جنوبی افغان صوبہ ہلمند کے علاقے میں افغان و اتحادی افواج کے طالبان کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیاگیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کا اس وقت آغاز کر دیا گیا جب علاقے میں پیش قدمی کے دوران امریکی میرینز پر طالبان نے فائرنگ کی۔ اس کے بعد کوبرا ہیلی کاپٹرز کی مدد سے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کر دی گئی ہے جبکہ زمین دستوں کو بھی طالبان کی طرف سے مزاحمت کاسامنا ہے ،عینی شاہدین کے مطابق مرجاہ شہر سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیئے گئے ہیں ۔ فورسز کے علاقے میں اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کی تلاش کےلئے گھر گھر سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں شدت کی لڑائی ہو رہی ہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions