واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ میں سوائن فلو سے گزشتہ 7 ماہ کے دوران دس ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 1100 بچے بھی شامل ہیں۔ سوائن فلو کی حالیہ وبا کا پتہ اپریل 2009ءمیں چلا تھا۔ یہ بات محکمہ صحت کے ایک اعلیٰ افسر نے بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 20 لاکھ افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ان میں اکثریت نوجوانوں اور بچوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبائی امراض سے ہلاک ہونیوالوں کی یہ ایک بڑی تعداد ہے۔ اس سے پہلے کبھی اتنے افراد متاثر نہیں ہوئے۔
Post New Comment