پاکستان کو شامل کئے بغیر افعان مسئلے کا حل ممکن نہیں : برطانیہ

ـ 11 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

بوسٹن(آئی این پی) برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے افغان حکومت پر طالبان کو جلد امن عمل میں شامل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی شمولیت کے بغیر افغانستان میں کوئی تصفیہ ممکن نہیں۔اسی طرح بھارت، روس اور چین بھی مسئلے کے حل کیلئے اہم ہیں۔ امریکہ کے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے افغان مسئلے کا پوری توانائی کے ساتھ سیاسی حل تلاش کیا جائے۔ افغانستان میں آٹھ سال بعد امریکہ کی قیادت میں شروع کی گئی جنگ کے بارے میں لوگوں مطمئن کرتے رہنا کافی نہیں ہوگا۔ بلکہ اسے ختم کرنے کی راہ ڈھونڈنا ہوگی۔افغانستان میں پائیدار امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک زیادہ سے زیادہ افغانوں کو اس میں شامل نہ کیا جائے اور پڑوسی ممالک وہاں سیاسی تصفیے کی حمایت نہ کریں۔ اس لیے القاعدہ سے تعلق ترک کرکے ہتھیار رکھنے والے حلقوں کے علاوہ سیاسی تصفیے کے عمل میں افغانستان کے تمام پڑوسیوں کو بھی شامل کیا جائے۔ پاکستان کی شمولیت کے بغیر افغانستان میں کوئی تصفیہ ممکن نہیں۔ اسی طرح بھارت، روس اور چین بھی مسئلے کے حل کیلئے اہم ہیں۔
ملی بینڈ

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions