نئی دہلی (ثناءنیوز) بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے میکن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو خودمختاری دینے کے معاملے پر مختلف امور کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ رکن پارلیمان عصاءالدین اویسی کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بھارتی وزیر مملکت برائے داخلی امور اجے میکن نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے بھارت اور ریاست کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے قائم کردہ ورکنگ گروپ نے پہلے ہی اپنی سفارشات دسمبر 2009ءمیں پیش کی ہیں۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ یہ جموں و کشمیر ریاست کے عوام کا حق ہے کہ وہ اس بات کا فیصلہ کریں کہ ساٹھ سالہ پرانا قانون 370 کو موجودہ صورت میں بحال رکھا جائے یا اس ایکٹ کو مستقل یا منسوخ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سفارشات میں مزید کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالیاں برداشت نہیں کی جانی چاہئے اور مقبوضہ کشمیر حکومت کو ان اداروں کو مضبوط بنانا چاہئے جو انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر
Post New Comment