فیلاڈیلفیا (اے ایف پی) امریکہ نے نو مسلم سرب خاتون پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انٹر نیٹ کے ذریعے جہادیوں کو بھرتی کرنے اور دہشتگردوں کو بیرون ملک مدد فراہم کررہی ہے سرب خاتون پر مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ توہین رسالت کرنے والے سویڈیش کارٹونسٹ کو قتل کرنے کے لیے یورپ جانے کے لیے تیار ہوگئی تھی امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ لاروز نامی خاتون انٹرنیٹ پر جہاد جین اور فاطمہ لاروز کا نام استعمال کرتی ہے اور اس نے یورپ میں سویڈش کارٹونسٹ کو قتل کرنے کے لیے بھی سفر بھی کیا ہے تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ سویڈش کارٹونسٹ پر حملہ کیا ہے یا اس پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے یا نہیں یاد رہے کہ امریکہ میں مقیم سرب خاتون لاروز نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے ۔
سرب خاتون
Post New Comment