واشنگٹن (اے پی پی) ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن ڈینس کوسینیچ نے افغانستان سے تمام فوج واپس نکالنے کا بل ایوان نمائندگان میں پیش کر دیا جس کو پارٹی کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ارکان سمیت کئی ریپبلکن اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بل کی ایوان نمائندگان سے منظوری کا کوئی امکان نہیں کیونکہ دونوں پارٹیوں کے اکثریتی اراکین کی حمایت صدر بارک اوباما کے ساتھ ہے۔ بل میں امریکی صدر باراک اوباما سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ منظوری کے بعد ایک ماہ کے اندر افغانستان سے فوج واپس بلائی جائے اور اگر صدر کے خیال میں یہ فیصلہ انتہائی خطرناک ہو تو واپسی کا عمل 31 دسمبر سے قبل تک مکمل کریں۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں سی این این ٹیلی ویژن چینل کے ایک سروے کے مطابق 52 فیصد امریکی عوام نے افغانستان میں جنگ کی مخالفت، 47 فیصد نے حمایت جبکہ 61 فیصد شہریوں نے افغانستان میں مزید 30 ہزار افواج بھیجنے کا فیصلہ کی تائید کی۔
بل
Post New Comment