کابل (آن لائن) افغانستان میں پر تشدد واقعات میں کمانڈر سمیت 55 طالبان شہید اور 5 زخمی ہو گئے جبکہ طالبان کے حملے میں 5 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبہ ارزگان کے جنوبی شہر چارمینو میں گزشتہ3روز سے جاری آپریشن کے دوران افغان و غیر ملکی فورسز نے30 طالبان کو شہید کر دیا اور آپریشن میں 2 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ صوبہ ارزگان میں ہی ایک اور جگہ حملے میں3پولیس افسران ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبہ قندوز میں افغان فورسز نے آپریشن کے دوران5 طالبان کو شہید کر دیا ہے۔ آپریشن میں افغان فوجی بھی زخمی ہوا ہے۔ صوبہ کونار کے مشرقی علاقے میں بھی افغان فوج کے آپریشن میں 2 طالبان کو شہید اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھر امریکی فوج صوبہ غور میں ایک فضائی حملے میں وارلارڈ ملا مصطفیٰ اور 16 طالبان کو شہید کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا مصطفیٰ 100 طالبان کے کمانڈر اور ان کے تعلقات طالبان رہنمائوں اور ایرانی انقلابی گارڈز سے تھے۔
Post New Comment