پیرس (جی این آئی) ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاو کے خدشات کے باوجود فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے ترقی پذیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی کی ضرورت پوری کرنے کےلئے ایٹمی پلانٹ لگائیں۔ پیرس میں نیوکلیئر کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے نمٹنے اور دنیا بھر میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کےلئے ایٹمی توانائی کا حصول انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں ترقی پذیر ملکوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ممالک جو خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں کر رہے ہیں ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کےلئے متحد ہو جائیں تا کہ دنیا کو پرامن بنایا جا سکے۔
Post New Comment