خوست: بیس پر خودکش حملہ، 2اتحادی فوجی ہلاک

ـ 10 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

خوست/قندھار (اے ایف پی/آن لائن) خوست مےں فوجی اڈے پر خودکش حملے مےں 2اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے ہےں۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کے دورے کے دوران امریکی فوجیوں کو ایک سخت جنگ کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔ اپنے دورہ افغانستان کے دوسرے دن رابرٹ گیٹس قندھار سے پچاس کلومیٹر دور واقع ایک چوکی پر گئے جہاں انہوں نے اس امریکی یونٹ کے جوانوں سے ملاقات کی جسے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جنرل سٹینلے میکرسٹل نے اعلان کیا ہے کہ اتحادی افواج قندھار کو مکمل محفوظ بنانے کی جانب پیش رفت کررہی ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر اس سیکورٹی آپریشن کا دائرہ ملک کے تمام جنوبی علاقوں تک پھیلایا جائےگا ۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions