برازیل کا امریکہ کی بعض اشیاءکی تجارت پر پابندی کا اعلان

ـ 10 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

برازیلیا (اے ایف پی) برازیل کی حکومت نے امریکہ کی بعض اشیاءپر تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برازیل نے یہ فیصلہ امریکہ کی جناب سے کاٹن کے کسانوں کو رعایتیں دینے کے جواب میں کیا ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے اس پابندی کو تسلیم بھی کر لیا ہے۔ برازیل کی حکومت نے ایسی سو اشیاءکی فہرست تیار کی ہے جن کے متعلق اگر آئندہ تیس دنوں میں دونوں کے درمیان کوئی تصفیہ نہیں ہوتا تو پھر ان کی درآمدات پر ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ برازیل کا کہنا ہے کہ اسے اس فیصلہ پر افسوس ہے لیکن اس بارے میں جو بھی ماضی کی کوششیں رہیں اس میں کامیابی نہیں ملی ہے۔ کاٹن کی بنی اشیاءکی درآمد پر اب تقریباً سو فیصد ڈیوٹی لگے گی۔ برازیل کے وزارت خارجہ میں اقتصادی معاملات کے انچارج کار لوس مرکیو کورزینڈی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا اس جوابی کارروائی کا مقصد زیادہ سے زیادہ دباﺅ ڈالنا ہے۔ امریکہ کی کسانوں کو دی جانے والی رعایت پر دنیا بھر میں نکتہ چینی ہوتی رہی ہے اور اس پر روک لگنی چاہئے۔ امریکہ میں محکمہ تجارت نے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور اس پر بات چیت کرنے کو کہا ہے۔ امریکہ میں کسانوں کو دی جانے والی رعایت کے بہت سے مخالت ہیں اور اس پر نکتہ چینی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اپنے کسانوں کو اربوں ڈالر کی رعایت دے کر انہیں فائدہ پہنچایا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions