عالمی سطح پر دفاعی اؒخراجات 1446 ارب ڈالر تک پہنچ گئے‘ بھارت 10 ویں نمبر پر

ـ 10 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

سٹاک ہوم (اے پی پی) عالمی سطح پر دفاعی اخراجات گزشتہ سال ریکارڈ 1446 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ بھاری دفاعی اخراجات کرنیوالے ممالک میں امریکہ سرفہرست رہا۔ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2007ء کے بعد عالمی سطح پر ہتھیاروں کی خریداری میں مجموعی طورپر چار فیصد ہوا جو کہ 1999ء کے مقابلے میں 45 فیصد زائد ہے ۔ عالمی دفاعی تجارت پرسویڈن کے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نظریے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنے مسائل دفاعی نکتہ نظر سے دیکھنے پر مجبور کیا اور جو دفاعی اخراجات میں اضافے کا باعث بنا ۔ رپورٹ میں بتایاگیا کہ عراق اور افغانستان میں جنگی کارروائیوں پر امریکہ نے اکیلے 903ارب ڈالر خرچ کئے جبکہ امریکہ کے دفاعی اخراجات میں سال 1999سے 2008 کے دوران 58فیصد اضافہ ہوا ۔ دوسرے ممالک جن میں سعودی عرب ‘ بھارت ‘ ایران ‘ اسرائیل ‘ جنوبی کوریا ‘ الجزائر اور برطانیہ شامل ہیں‘ کے دفاعی اخراجات میں گزشتہ برسوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں جوہری ہتھیاروں کواعدادوشمار میں لاتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ دنیا کے آٹھ ممالک جن میں امریکہ ‘ روس ‘ چین ‘ برطانیہ ‘ فرانس ‘ بھارت ‘ پاکستان اور اسرائیل شامل ہیں کے جنگی سازوسامان میں 23 ہزار 300 جوہری ہتھیار شامل ہیں۔ دنیاکی دفاعی پیداوار دینے والی صنعتوں میں امریکہ کی کمپنی بوئنگ 2007ء میں سرفہرست رہی جس نے ساڑھے 30 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کئے جبکہ ہتھیاروں کی پیداوار اور فروخت میں اعلی سطح پررہنے والی دنیا کی 20 بڑی کمپنیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکہ اور یورپ سے ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں امن کے قیام کے آپریشنز کیلئے مشن میں 2008 میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا جو کل ایک لاکھ 87ہزار 586 فوج پرمشتمل ہے ۔ دفاعی اخراجات کے حوالے سے چین دوسرے جبکہ بھارت دسویں نمبر پر ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions