ایران میں سوائن فلو سے 33 افراد ہلاک‘ 2 ہزار متاثر

ـ 9 نومبر ، 2009
  • Adjust Font Size

تہران (اے ایف پی) ایران میں سوائن فلو سے 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ریفارمسٹ اعتماد نیوز پیپر کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ سوائن فلو سے 33 افراد ہلاک اور 2 ہزار ایک سو 53 افراد میں اس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے تہران کے متعدد سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ احتیاطی طور پر ایران نے رواں ماہ کے اختتام پر حج کیلئے سعودی عرب جانیوالے عازمین پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق حج کے لئے جانے والے 4 سے 8 فیصد عازمین سوائن فلو کا شکار ہو جائینگے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions