ترکی میں ہولناک زلزلہ‘ 60 افراد جاں بحق....درجنوں زخمی

ـ 9 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

انقرہ (مانیٹرنگ نیوز) ترکی کے مشرقی صوبے علازگ میں گزشتہ روز علی الصبح آنے والے زلزلے سے 60 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 32 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر چھ بتائی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ملازگ کے علاقے کاراکوکن میں واقع تھا۔ زلزلے سے درجنوں مکانات منہدم ہو گئے امدادی کارکنوں کے مطابق کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ترکی کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان گاو¿ں آکچولر میں ہوا۔ زلزلے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں گئی ہیں جبکہ مقامی حکام کے مطابق کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔
زلزلہ

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions