لاگوس (ثناءنےوز ) نائیجیریا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان نسلی فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 500 ہو گئی ہے نائیجیرین حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو ریڈ الرٹ کر دیا ہے۔ جوز کے مضافاتی دیہات ڈوگونہوا میں سینکڑوں افراد کی نعشیں سڑکوں پر پڑی ہیں۔ مقامی ہسپتال کے ذرائع کے مطابق فسادات کے دوران 500افراد کو پھاڑوں سے ہلاک کیا گیا اور انہیں آگ لگا دی گئی۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ ڈوگونہوا کے ایک رہائشی کے مطابق مخالف افراد نے رات کے وقت گاوں کو نشانہ بنایا اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر ہلاک کیا۔
نائیجیریا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان زرعی زمین کے رول کے لئے کئی عشروں سے لڑائی چلی آ رہی ہے۔ تاہم حالیہ فسادات کے پھوٹ پڑنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ریاست پلیٹو کے کمشنر اطلاعات گریگری ین لانگ کا کہنا ہے کہ فسادات میں عورتوں اور بچوں سمیت 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں مسلمان اور عیسائی دونوں شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق مرنے والوں کے جسموں پر گولیوں اور خنجر کے واردوں کے نشانات موجود ہیں جبکہ بہت سی لاشیں جل کر کوئلہ ہو گئیں۔ نائیجیریا کے قائم مقام صدر گڈلک جوناتھن نے سیکورٹی فورسز کو ریڈالرٹ کر دیا ہے۔
Post New Comment