کابل (ثناءنیوز) افغان صوبہ بادغیس میں یکے بعد دیگر ے دو بم دھماکو ں میں 2 پولیس اہلکار اور 10 شہری ہلاک ہوگئے۔ پولیس ترجمان عبدا لرﺅف احمدی کے مطابق پہلا دھماکہ ایک مسافر جیپ میں ہوا جس میں دس افغان شہری مارے گئے ۔واقعے کے دومنٹ بعد قریب ہی موجو د پولیس کی گاڑی میں بھی دھماکا ہوا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب طالبان کمانڈر ملاعبدالمنان نے دعوی کیاہے کہ دھماکوں میں فوجی ہلاک ہوئے کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔سکیورٹی فورسز نے خوست میں 2 خودکش حملے ناکام بنا دیئے۔ ایک خودکش حملہ آور کو قبل از وقت گولی مار دی گئی جبکہ دوسرا ایک عمارت میں چھپ گیا اور بعد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دونوں حملہ آور حکومتی عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ادھر ہلمند میں بم دھماکے سے ایک برطانوی مارا گیا۔
Post New Comment