بغداد (این این آئی) انٹرپول نے بغداد میں مزاحمت کاروں کو فنڈز فراہم کرنے کے الزام میں صدا م حسین کی ایک بیٹی کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دئیے۔ صدام حسین کی بیٹی ر اغد حسین کے ساتھ کئی اور لوگ بھی شامل ہیں۔ عراقی حکومت کی طرف سے ان سب پر ملک کے اندر دہشت گردی کے حملوں کے لیے پیسہ فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ عراقی پریس میں کچھ عرصہ پہلے ایک خط شائع ہوا تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ رغحاد نے مزاحمت کاروں کے لیڈر عزت ابراہیم الدوری کو گذشتہ ستمبر میں لکھا تھا جس میں ان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ بغداد میں سرکاری عمارتوں پر حملے تیز کر دیں اور انتخابات سے پہلے مزاحمتی کارروائیاں کریں۔ عراقی حکومت نے شام میں مقیم بعث پارٹی کے لیڈروں پر بغداد میں اور دوسرے مقامات پر بموں کے کئی بڑے حملے کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں لیکن شام کی حکومت نے عراقی وزیرِاعظم نوری المالکی کے ان مطالبات کو مسترد کر دیا ہے کہ بعث پارٹی کے لیڈروں کو عراق کے حوالے کر دیا جائے۔ رغحاد حسین آج کل اردن میں قیام پذیر ہیں۔
Post New Comment