بغداد (ریڈیو نیوز) عراق میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پولنگ کے آغاز پر بغداد دھماکوں سے گونج اٹھا جہاں مارٹر حملوں اور بم دھماکوں میں 38 افراد ہلاک70زخمی ہوگئے۔ صدام حکومت کے خاتمے کے بعد عراق میں ہونے والے یہ دوسرے عام انتخابات ہیں۔ ووٹنگ شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی دارالحکومت بغداد دھماکوں سے گونج اٹھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بغداد میں مجموعی طور پر دس مارٹر گولے فائر کئے گئے اور پولنگ اسٹیشنوں کے قریب چار بم دھماکے ہوئے۔ بغداد کے شمالی علاقے میں دھماکے دو رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں جس سے کئی افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔ متعدد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
Post New Comment