کابل (اے ایف پی) افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان اور حزب اسلامی کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے جس میں 20 شہری بھی شامل ہیں۔ صوبائی کمشنر محمد امین منگل کے مطابق جھڑپوں کا آغاز بغلان میں طالبان کی جانب سے حزب اسلامی کے ارکان کو غیر مسلح کرنے اور دیہات پر قبضے کے سلسلے میں ہوا۔ جھڑپوں میں اب تک 20 طالبان‘ حزب اسلامی کے 40 جنگجو‘ 20 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ لڑائی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی بھی شروع کر دی ہے۔دریں اثنا گورنر ہلمند کے ترجمان داود احمدی کے مطابق صدر کرزئی غیر اعلانیہ دورے پر مرجاہ پہنچے جس راستے سے انہیں گذرنا تھا اس کے قریب ہی ایک راکٹ آکر گرا جو پھٹ نہیں سکا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ قاری محمد یوسف کا کہنا ہے کہ طالبان نے صدر کرزئی کے قافلے پر راکٹ فائر کئے تھے۔
Post New Comment