نائیجریا: مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان فسادات، 200 سے زائد ہلاک

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

جاسو (آئی این پی) نائیجریا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان پھوٹنے والےمذہبی فسادات میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاسو میں اتوار کی صبح شروع ہونے والے مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان مذہبی فسادات میں خواتین اور بچوں سمیت 200سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریڈ کراس کے ترجمان روبن وائیبو نے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں جاسو کے دیہات ڈوگو نہاوا میں ہوئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فسادات کے بعد نایئجرین افواج متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ ہوگئی ہیں جس کے بعد ہی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا پتہ چل سکے گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions